کیا یوم عاشور پر نادرا دفاتر بند رہیں گے؟

Jun 24, 2026 | 18:40:PM
کیا یوم عاشور پر نادرا دفاتر بند رہیں گے؟
کیپشن: نادرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوم عاشور پر ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر بند رہیں گے۔

ترجمان نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلان کیا گیا کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں اتھارٹی کے دفاتر 25 اور 26 جون 2026 کو بند رہیں گے، جبکہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 24 اور 25 جون کی درمیانی شب 12 بجے سے 27 جون کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

اعلان کے مطابق ہفتے کے روز کام کرنے والے میگا سینٹرز معمول کے مطابق کھلے ہوں گے، یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران شہری کیلیے نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سولرمارکیٹ کریش۔۔! فی پلیٹ کتنی سستی ہوگئی؟جانیے