خواجہ محمد احسن سینئر ممبر الیکشن کمیشن آزادکشمیرتعینات

Jun 24, 2026 | 16:38:PM
خواجہ محمد احسن سینئر ممبر الیکشن کمیشن آزادکشمیرتعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )آزاد کشمیر حکومت کے سابق سیکرٹری خواجہ محمد احسن سنیئر ممبر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر تعینات ہوگئے اورانہوں نےاپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔
چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) غلام مصطفٰی مغل نے خواجہ محمد احسن سے بطور سینئر ممبر الیکشن کمیشن عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان ،سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری حکومت ارشاد احمد قریشی، چیئرمین ضلع کونسل امتیاز عباسی ،وائس چیئرمین بار کونسل ہارون ریاض مغل، وکلاء اور دیگر شریک ہوئے۔
ڈرافٹسمین محکمہ قانون راجہ زاہد محمود نے سینئر ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا،خواجہ محمد احسن کی تعیناتی کے بعد الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر مکمل ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد
سابق سیکرٹری راجہ محمد فاروق نیاز اس سے قبل عہدے پر تعینات رہے ہیں، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔