مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا:علی امین گنڈا پور

Jun 24, 2025 | 21:45:PM
مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا:علی امین گنڈا پور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کچھ دیر قبل صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے  عمران خان مائنس ہو ہی گیا.

عمران خان مائنس کی خبریں سامنے آنے پر اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ 

 علی امین گنڈاپور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کے مخالفین سن لیں کہ مائنس عمران خان اس وقت ہوگا جب ہم زندہ نہیں رہیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے ساتھ جو لوگ ملے ہوئے ہیں چاہے ہمارے اندر کے ہیں یا باہر کے ،وہ سن لیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں، کسی کا باپ بھی مائنس عمران خان نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہرکسی کے لیے واضح پیغام ہے کہ مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کرہوگا، یہ بات سمجھ لیں، اپنے اندر کے منافقوں کو، اپنے اندر کے سازشیوں کو اور عمران خان کے دشمنوں کو پہیچانیں۔

یہ آپ کو اپنے مقصد سے ہٹا کر آپ کو کنفیوژ کرکے آپ کی تحریک کو، آپ کے مقصد کو، آپ کے لیڈر کی تحریک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ثنا خان کی والدہ انتقال کر گئیں