عامر خان کی 'ستارے زمین پر' نے 4 دن میں 100 کروڑ سے زائد کمالیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار عامرخان کی تین سال بعد اسکرین پر واپسی کی وجہ بننے والی فلم 'ستارے زمین پر' باکس آفس پر اپنے سست آغاز کے بعد 4 دنوں میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
یہ اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم 20 جون جمعہ کے دن ریلیز کی گئی تھی جو پہلے روز خاطر خواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم باکس آفس کی رپورٹ دینے والی ویب سائٹ سیکنلک کے مطابق محض 4 دنوں میں یہ 100 کروڑ کمائی کرنے میں کامیاب رہی جس کی وجہ ویک اینڈ پر ہونے والا زبردست بزنس ہے۔
ٹریڈ ٹریکنگ سائٹ کے مطابق عامر کی فلم نے ریلیز کے چار دنوں کے دوران بھارت میں نیٹ 66.65 کروڑ روپے اور مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کمائے۔
اس کے علاوہ غیر ملکی مارکیٹ سے ہونے والی اضافی 30 کروڑ روپے کی آمدنی سے فلم کا دنیا بھر میں مجموع بزنس اب 110 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے اور اب یہ سنی دیول کی جاٹ (118.36 کروڑ) کی لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑنے کے راستے پر ہے۔
تاہم فلم کی کمائی اب بھی سلمان خان کی حالیہ ریلیز سکندر سے پیچھے ہے، جس نے باکس آفس پر 177 کروڑ روپے کمائے۔
یہ بھی پڑھیں : ثنا خان کی والدہ انتقال کر گئیں