صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرخراج تحسین

جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید   کو خراجِ عقیدت ،اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا

Jun 24, 2025 | 21:17:PM
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ  میں انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے11 انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج  کوجہنم واصل کرنے اور انکے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت کا کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید   کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت  نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی،دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا،صدر مملکت نےفتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار  بھی کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرِ ستان میں ہندوستان کے زیر سرپرستی سرگرم، فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن اور 11 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران ارض وطن کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی. وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے. دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں ۔ قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 11 خوارجیوں  کو جہنم واصل کیا۔ شہداء نے جان دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ،شہید میجرسید معیزعباس اور لانس نائیک جبران اللہ جیسے بہادر سپوت قوم کافخر ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں آپریشن،فتنہ الخوارج' کے11 دہشت گرد جہنم واصلِ،میجر اور لانس نائیک شہید