جنوبی وزیرستان میں آپریشن،’فتنہ الخوارج‘ کے11 دہشت گرد جہنم واصلِ،میجر اور لانس نائیک شہید

7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج زخمی،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: آئی ایس پی آر

Jun 24, 2025 | 20:17:PM
جنوبی وزیرستان میں آپریشن،’فتنہ الخوارج‘ کے11 دہشت گرد جہنم واصلِ،میجر اور لانس نائیک شہید
کیپشن: فائرنگ کے تبادلے میں شہید میجر  اور لانس نائیک
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن،بھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' کے11 دہشت گرد واصلِ جہنم اور 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج زخمی ہو ئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک میجر  اورایک لانس نائیک شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں ایک آپریشن کے دوران  سیکیورٹی فورسز  نےبھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' کے 11 دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیئے،اس آپریشن میں7بھارتی حمایت یافتہ خوارج زخمی بھی ہوئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہو گئے،میجر معیز شہید کا تعلق چکوال اور لانس نائیک جبران کا بنوں سے تھا، میجر معیز نے متعدد آپریشنز میں خوارج کے خلاف دلیری سے قیادت کی۔

یاد رہے کہ میجر معیز شہید بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو 2019 میں گرفتار کرنے والے پاکستانی فوج کے ہیرو بن گئے تھے، ان کا تعلق پاکستان سپیشل سروس گرپ کے 6 کمانڈو بٹالین سے تھا۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے  اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کیلئےبرآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،  گوہر اعجاز