چینی وزیر خارجہ کا ترک اور ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جنگ بندی کی نفاذ کی حمایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) چینی وزیر خارجہ نے ترک اور ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ چین حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔
بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے مطابق ترک ہم منصب سے رابطہ کیا، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور اسرائیل سے رابطے میں ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا امید ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی حقیقی ہوگی، فریقین برابری کی سطح پر مذاکرات بحال کریں۔
دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو بھی ٹیلیفون کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کی قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید