اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ شہید ہو گئے۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے اسرائیلی حملے میں ایرانی پولیس کے نائب انٹیلی جنس سربراہ علی رضا لطفی کی شہادت کی تصدیق کی ہے،ادھر ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کی خبر اچھی ہے لیکن یہ جنگ بندی تاحال کمزور ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فریقین خطے کی کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں،ای یو خارجہ پالیسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔
دوسری جانب تل ابیب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ میں بات چیت کے بعد ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 12 روزہ جنگ میں اسرائیلی حملوں میں کتنا نقصان ہوا؟ ایران نے تفصیلات جاری کردیں