محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں :سپارکو

Jun 24, 2025 | 19:43:PM
محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں :سپارکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ )سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کردی، ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32  پر متوقع ہے۔

ترجمان سپارکو  کے مطابق 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی۔

ترجمان سپارکو  کے مطابق یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی،فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں ،  یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو  متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو گیا