پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کیلئےبرآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،  گوہر اعجاز 

Jun 24, 2025 | 19:37:PM
پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کیلئےبرآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،  گوہر اعجاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  گوہر اعجاز  نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت کی ضرورت ہے،پاکستان کو ماضی کے بوم اینڈ بسٹ سائیکل سے بچنا ہوگا،درآمدی اشیاء کے دروازے کھولنے سے یہ سائیکل آتے رہے ہیں،بوم اینڈ بسٹ سائیکل کے باعث مصنوعی طور پر جی ڈی پی 6 فیصد دکھائی گئی،بوم اینڈ بسٹ سائیکل نے 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیا ،اس سائیکل نے روپے کی بے قدری کی اور قوت خرید کم ہوئی،بوم اینڈ بسٹ سائیکل نے بلآخر ہمیں آئی ایم ایف قرض تک پہنچایا ہے،آئی ایم ایف پروگرام عوام کے لیے مشکلات لایا ہے،

پاکستان معاشی ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،معاشی پالیسیوں میں صنعتکاری ، روزگار اور برآمدات کو ترجیح دی جائے،11 فیصد شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے،فسکل اور مانیٹری پالیسی کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

گوہر اعجاز نے اسٹیٹ بینک سے سوال کیا کہ اسٹیٹ بینک قومی خزانے کو 3 ٹریلین کے نقصان پر خاموش کیوں ہے ؟ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار کیوں رکھا ہوا ہے ؟ شرح سود کو مہنگائی کے مطابق 6 فیصد پر لایا جائے  شرح سود میں کمی سے معیشت کا پہیہ چلے گا لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا.

یہ بھی پڑھیں:میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہو گئے ہیں، علیمہ خان