کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے، دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق انگلش کپتان نے شاہین شاہ کو بابر اعظم سے بہتر قرار دیدیا
حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ورثاء کے پہنچنے تک بچے کو اتھارٹی اپنی حفاظت میں رکھے گی۔