پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار عارضی معطل، ڈالر سستا

Jun 24, 2025 | 10:36:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار عارضی معطل، ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آگئی۔

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور  100 انڈیکس 5878 پوائنٹس اضافے سے 122045 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

 سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد  کاروبار روک وقتی طور پر روک دیاگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث  100 انڈیکس میں کاروبار منفی رہا تھا اور انڈیکس 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا تھا۔ 

  یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زمین بوس، کتنی کمی ہو چکی ؟ اہم خبر جانیے

 تاہم منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کم ہو کر 283 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

 گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 6 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔