ایران کو تباہ کر دیا، جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا: امریکی نائب صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہےکیونکہ ہم نے اسے تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیاربناناچاہا تو اس سے امریکی فوج نمٹ لےگی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے : آیت اللہ خامنہ ای