مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش،26پروازیں متاثر،مزید 249 کو خطرہ

Jun 24, 2025 | 00:03:AM
مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش،26پروازیں متاثر،مزید 249 کو خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیر کے روز کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ان کے مقررہ مقامات سے منحرف کرنا پڑا ۔ یہ پروازیں دبئی (متحدہ عرب امارات) یا دوحہ (قطر) جا رہی تھیں۔

 ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم (Cirium)کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔

 بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کچھ پروازیں روانگی کے ایئرپورٹس پر واپس لوٹ گئیں، فضائی حدود کی بندش کا سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سیکیورٹی خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

 سرئیم کے مطابق شمالی امریکہ سے 39 اور یورپ سے 210 پروازیں پیر کی شام مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہونے کے لیے شیڈول ہیں اگر فضائی حدود جلد بحال نہ ہوئیں تو ان پروازوں کے بھی منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔

ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدہ صورتحال:مصر ایئر نے قاہرہ سے خلیجی ممالک کی تمام پروازیں معطل کر دیں