پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ شہری قتل

Jun 24, 2023 | 23:04:PM
Sikh Citizen in Peshawar murdered by unknown killers, 24 News
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)   پشاور میں نامعلوم افراد  نے فائرنگ کرکے سکھ شہری  کو قتل کردیا۔

پشاور پولیس ترجمان کے مطابق سکھ شہری منموہن سنگھ  گلدرہ  کے علاقے رشید گڑھی میں رکشے میں گھر جات رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےاسے شدید زخمی کر دیا۔

 منموہن سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پشاور میں دو دن میں سکھ شہریوں پر  فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔جمعہ کے روز  فائرنگ کے واقعہ میں ترلوک سنگھ کو گولیاں ماری گئیں۔ وہ 2 گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے