آج رات سے تیز بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

Jun 24, 2023 | 11:36:AM
Today, night, heavy rain, possibility, meteorological department, citizens, good news, heard, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کوآج رات سے بارشوں کی نوید سنا دی ۔

 موسمیاتی تبدیلیاں کہیں یا کچھ اور ملک بھر میں  گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے سورج آگ برسانے پر تلا ہے ،  شہری سورج کی تپش سے بے حال ہو چکے تو جانور بھی    گرمی سے ہلکان نظر آ رہے ہیں ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش  کا امکان ہے ،بارشوں کے پیش نظرپنجاب کےڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیاگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب صارفین  کیلئے بڑ ی خوشخبری

پی ڈی ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات سے شہر میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور میں 26اور 27جون کو بارش کا امکان ہے ،تمام محکمے ہنگامی صورتحال کے لئے الرٹ رہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26جون سے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنائی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ عید الاضحیٰ پر خوب مینہ برسنے کی امید ہے ، گرمی کےستائے شہریوں کو ڈھارس محسوس ہوئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ سسٹم کے تحت مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور  سرگودھا میں بارشیں ہوں گی جب کہ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے29 جون کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی مسافروں اور سیاحوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں سے 26 اور27 جون کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالامیں اربن فلڈنگ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا جب کہ 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی اور شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔