غریب عوام کے لیے بری خبر، ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ

Jun 24, 2022 | 00:09:AM
ادویات، قیمتیں، مطالبہ، اضافہ،
کیپشن: ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کیلئے نئی پریشانی آگئی، فارما انڈسٹری کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا گیا۔ 

اسلام آباد میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران دواساز کمپنیوں کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کے بعد  پیدواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اس لیے حکومت ادویات کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس، فیول، فریٹ چارجز اور مہنگے ڈالر سے ادویات کی لاگت بڑھی ہے جس کی وجہ سے فارما انڈسٹری کیلئے مزید ادویات بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ 

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فارما انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات کریں، حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 30 جون تک کا وقت دیکر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ