ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

Jun 23, 2022 | 23:30:PM
زرمبادلہ، ذخائر، کمی، مرکزی بینک، رپورٹ۔
کیپشن: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آنے کا نام نہیں لے رہا۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا