نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

Jun 23, 2022 | 22:01:PM
نوازشریف، وطن، واپسی، رانا ثنااللہ، اعلان
کیپشن: نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود بھی پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف ایک آزاد شہری کی طرح چند روز میں پاکستان آسکتے ہیں اور اپنے کیسز پر فیصلہ کرواسکتے ہیں۔

ایک اورپوچھے گئے سوال میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں، اسحاق ڈار جب چاہیں حفاظتی ضمانت لے کر آسکتے ہیں، ان کا معاملہ بہت آسان ہے، اسحاق ڈار معاشی ماہر ہیں، انہوں نے ملک کو اچھے طریقے سے چلایا، لوگ کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار والے فارمولے سے ڈالر کو کنٹرول کریں، اسحاق ڈار کیخلاف تمام کیسز جھوٹے بنائے گئے،تاہم انہوں نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی