میں نے لاہور میں ڈیرے لگا لئے ہیں، سب کو بتائیں گے کہ ۔۔۔سابق صدر آصف زرداری کادبنگ بیان

Jun 24, 2021 | 00:40:AM
میں نے لاہور میں ڈیرے لگا لئے ہیں، سب کو بتائیں گے کہ ۔۔۔سابق صدر آصف زرداری کادبنگ بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کاکہناہے کہ جو سندھ کی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں جلد پتہ لگے گا،میں نے اب لاہور میں ڈیرے لگا لئے ہیں ، ہم سب کو بتائیں گے پنجاب اب بھی ہمارا ہے ۔
سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن ،این ایف سی ایوارڈ میں مصنوعی اصلاحات کی جارہی ہیں ،ہم ایسی تبدیلیاں نہیں ہونے دیں گے، ایسی تبدیلیاں پارلیمنٹ لا کر کرنی چاہئے۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیابجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10 فیصد اضافہ ہوا،500 فیصد مہنگائی بڑھ چکی ہے، سانحہ لاہور کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی