تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی 

Jun 23, 2021 | 21:30:PM
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈرمیاں منظور وٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور ان کے اس دورے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈرمیاں منظور وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہورمیں ملاقات کی، اس موقع پرسابق وزیر اعظم وزیر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے 
میاں منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،میاں منظور وٹو نے پی پی پی پارٹی شمولیت اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مستعفی ہونے کا اعلان