سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب، امن کا درس دینا مضحکہ خیز قرار

Jul 24, 2026 | 08:26:AM
سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب، امن کا درس دینا مضحکہ خیز قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے  بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کو  کرارا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل لایا،آج قراردادوں سے انحراف کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

صائمہ سلیم نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں.

یہ بھی پڑھیں:مسلسل 13ویں رات امریکی بمباری، ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر جوابی وار

پاکستانی قونصلر نے کہاکہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔