ایک اہم صوبائی عہدے دار طالبان کو کتنے پیسے ہرماہ دیتا ہے؟،وزیر داخلہ نے گنڈا پور کا بیان مسترد کر دیا

Jul 24, 2025 | 22:44:PM
ایک اہم صوبائی عہدے دار طالبان کو کتنے پیسے ہرماہ دیتا ہے؟،وزیر داخلہ نے گنڈا پور کا بیان مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ڈرون استعمال نہ کرنے کے بیان کو  مسترد کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا دہشت گردوں کے خلاف ڈرونز استعمال نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ڈرون استعمال نہ کرنے کے بیان کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے صوبائی عہدیدار پر ڈی آئی خان میں طالبان کو ماہانہ چندہ دینے کا الزام عائد کیا۔ سوال کیا ایک اہم صوبائی عہدے دار طالبان کو کتنے پیسے ہرماہ دیتا ہے؟

 

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردوں کے خلاف اب ڈرون استعمال نہیں ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی صورت فیڈرل فورس کو صوبے میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔ میرے صوبے کے حوالے سے محسن نقوی کو فیصلے کرنے کی کوئی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کے قاتل کی جھوٹی درخواست، طبی معائنہ میں ملزم’’ چنگا بھلا ‘‘قرار