تحریک انصاف کی پالیسی سے انحراف ناقابل قبول ہے،رہنما علی بخاری
پارٹی پالیسی سے پیچھے ہٹنے والوں کا پارٹی میں کوئی حق نہیں ، رہنما پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد طیب زاہر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما علی بخاری نے کہاہے کہ پارٹی کی پالیسی سے انحراف ناقابل قبول ہے،جو تحریک انصاف کی پالیسی سے پیچھے ہٹے گا اس کو تحریک انصاف میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
24 نیوز کے پروگرام ’دستک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پہلے سے ہی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ،ان کیسز کے ذریعے بھی یہی مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی سے اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کے اس حوالے سے تحفظات کو لے کر رہنما علی بخاری کا کہنا تھا کہ جو تحریک انصاف کی پالیسی سے پیچھے ہٹے گا اس کو تحریک انصاف میں رہنے کا کوئی حق نہیں،اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز میں بھی اختلافات ہیں ۔
پروگرام کے دوسرےحصے میں بات کرتے ہوئےسینئر سیاستدان محمد علی دورانی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پورا نظام شدید خطرے سے دوچار ہے اور حکومت اپنے رویے کی وجہ سے جمہوریت کے لئے بھی خطرہ بن رہی ہے، ان کے مطابق حکومت اس وقت صرف اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دیتی دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ الجھ چکی ہے۔
محمد علی دورانی نے خبردار کیا کہ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ دراصل اسی کے خلاف جا رہے ہیں اور انہی سے حکومت کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف جب تک جیل میں ہیں انہیں کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوگا اور اب ان کے صاحبزادے بھی ان کا سیاسی سرمایہ بن سکتے ہیں،مزید گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف کیسز کے فیصلوں سے حکومت کو وقتی فائدہ شاید ملے لیکن مجموعی طور پر یہ حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔
محمد علی دورانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، جو حکومت کی کشتی میں سوار ہیں وہ اپنے ہی ہاتھوں سے اس میں سوراخ کر کے حکومت کو مزید غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : زمان پارک جلاؤ گھیراؤکیس؛حماد علی اعوان کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور