تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دو مقدمات میں گواہان پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دو مقدمات میں دو گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔
سانحہ نو مئی تھانہ شادمان نذرآتش سمیت دو مقدمات کی جیل ٹرائل سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر پرویز اقبال ملک اور میان علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں دو گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ملزمان کے وکلا نے سرکاری گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی۔
تھانہ شادمان نذرآتش کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے ۔جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 6 گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔
مقدمہ میں دو مجسٹریٹ صاحبان سے بیانات پر جرح کی گئی۔مجسٹریٹ صاحبان نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی تھی۔عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نو مئی مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے