شاہ رخ خان اورگوری خان کی محبت کی کہانی کیسے پروان چڑھی؟

دونوں کی پہلی ملاقات دہلی میں نوعمری میں ہوئی جب شاہ رخ 18 اور گوری خان 14 برس کی تھیں

Jul 24, 2025 | 14:12:PM
شاہ رخ خان اورگوری خان کی محبت کی کہانی کیسے پروان چڑھی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری ان کیلئے سب کچھ ہیں اور وہ ان کے خاطر اپنا فلمی کیرئیر بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کےسپرسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی محبت کی کہانی بالی ووڈمیں ایک مثال سمجھی جاتی ہے، دونوں کی پہلی ملاقات دہلی میں نوعمری میں ہوئی جب شاہ رخ 18 اور گوری 14 برس کی تھیں، شادی سے گوری کے انکار کے باوجود شاہ رخ نے ان سے دوستی کی راہ نکالی اور تعلق کا آغاز کیا جس کے بعد کم عمری میں ہی دونوں کی شادی ہوگئی۔


شادی کے 33 برس بعد بھی آج یہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی ہے، 1992 میں شاہ رخ خان کاایک انٹرویو بےحد مقبول ہواتھا جس میں شاہ رخ نے کہاتھا’’میری بیوی سب سے پہلے ہے، اگر مجھے کبھی گوری اور اپنے کیریئر میں سے کسی ایک کو چُننا پڑا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا،میں شاید پاگل ہو جاؤں گا اگر وہ نہ ہو، وہی میرا سب کچھ ہے، مجھے اس سے جذباتی وابستگی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑٖھیں: منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا،عینی شاہدسمیع خان
 شاہ رُخ خان سپر سٹار ہیں  جبکہ ان کی بیوی گوری خان مشہور انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں،دونوں کا تعلق اس وقت شروع ہوا جب وہ اداکار نہیں تھے اور گوری نے شاہ رُخ کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ نبھایا۔ دونوں تین بچوں کے والدین ہیں اور ایک دوسرے کے کیریئر میں بےحد سپورٹ کرتے ہیں۔