اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔
عمر ایوب کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اورعمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ، جس کے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، وکیل صفائی کے مطابق عمر ایوب کو طلبی کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا جس کے بعدعدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا
تھانہ شہزاد ٹاؤن کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈاراور و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔