ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Jul 24, 2023 | 18:08:PM
ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 11 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، دن بہ دن ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف کی کٹھن شرائط کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت میں روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے اونچی اڑان ، خریدار ہوئے پریشان، دکانیں ہو گئیں ویران

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کے بڑھتے دام پر ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے سے بڑھ کر  293 روپے کا ہو گیا ہے۔