انٹر بینک ڈالر  مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا 

Apr 25, 2024 | 18:37:PM
انٹر بینک ڈالر  مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سیاسی استحکام تو آگیا لیکن معاشی استحکام حکومت بننے کے 2ماہ بعد تک بھی خواب ہی لگنے لگا، ڈالر کا روپے کو روندنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر  9 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 278.39 سے بڑھ کر  278.48 روپے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر13 پیسے کمی سے 279.69روپے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں میں ملا جلا رجحان نظر آیا ، یورو 19 پیسے اضافے سے 279.04 روپے ،برطانوی پاونڈ 66 پیسے مہنگا ہوکر 346.35  روپے تک گرگیا  ،امارتی درہم ایک  پیسے  کم ہوکر 75.72 روپے کا ہوگیا   ،
سعودی ریال 3 پیسے کمی سے  73.92 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’غیرشادی شدہ لڑکی سے تعلق زنا کے زمرے میں نہیں آتا‘مفتی عبدالقوی نے نیا فتویٰ دے دیا