راج کندرا کی گرفتاری۔۔ شلپا شیٹی کی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا 

Jul 24, 2021 | 13:12:PM
راج کندرا کی گرفتاری۔۔ شلپا شیٹی کی بہن کا بیان بھی سامنے آ گیا 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری پر اُن کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹی کا ردّعمل  بھی سامنے آگیا۔

شمیتا شیٹی نے بہن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  کہا کہ ’آپ زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ سے گزری ہیں اور ایک چیز جو میں یقینی طور پر جانتی ہوں وہ یہ کہ آپ ہمیشہ مضبوط رہی ہیں لہٰذا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

شمیتا شیٹی نے  انسٹا گرام پر اپنی بڑی بہن شلپا شیٹی کی نئی فلم ’ہنگامہ 2‘ کا پوسٹر شیئر کیا جوکہ اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی ہے۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شلپا شیٹی کی 14 سال بعد فلم ’ہنگامہ 2‘  کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ آپ نے اور پوری ٹیم نے اس کے لئے بہت محنت کی، میں آپ سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
  خیال  رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے سبب گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی پولیس کے مطابق راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کر رہے تھے۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلم’’صاحبان‘‘کی شوٹنگ میں کیا ہوا۔۔؟مادھوری نے اہم بات بتادی