ملک کی بہتری چاہتی ہوں۔۔مہوش حیات نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

Jul 24, 2021 | 11:37:AM
ملک کی بہتری چاہتی ہوں۔۔مہوش حیات نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ  مہوش حیات نے پاکستان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اہم فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیںدبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
 ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ  نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے،میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے۔جب ایک کرکٹر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی؟۔ میں عمران خان کو چیلنج نہیں کر رہی لیکن آگے جا کر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیر اعظم کی امیدوار بن سکتی ہوں۔اگر ایسا ہوا تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے دن رات ایک کردوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ” نورا فتیحی “  کی آفس میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل