عمران عباس مرحومہ والدہ کیلئےلکھی نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار عمران عباس مرحومہ والدہ کے لیے لکھی ہوئی نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔
عمران عباس نے اسلام آباد میں منعقدہ’’جشنِ جون ایلیا‘‘ کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی گئی ایک نظم سنائی، جس نے حاضرین اور مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا۔
عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھا تھا،دل کی گہرائیوں سے، آپ سب کا اس بے پناہ محبت اور تعریف کے لیے شکریہ۔
عمران عباس کی لکھی ہوئی نظم کے اشعار کچھ یوں ہیں:
آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئیں عیدی دینے والے ہاتھ
میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دیتے ہاتھ
کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا
میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ
تُو تو مجھ کو ستر ماوُں سے بھی زیادہ جانتا ہے
دیکھ لے کس تکلیف میں ہوں میں میرے دل پر رکھ دے ہاتھ
یہ بھی پڑھیں:جیمز بانڈ کے مداحوں کیلئےبڑی خبر؛’’نوجوان جاسوس‘‘کی تلاش مکمل
معروف اداکار نے انسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم میری والدہ، میرے والد اور میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے، اور جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا کرے۔ جزاک اللہ!