بابر اعظم کی بی پی ایل میں دھوم، اپنی ٹیم کی یقینی ہار کو فتح میں بدل دیا

Jan 24, 2024 | 11:31:AM
نگلا دیش پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی اپنے کئریئر  کی 81 ففٹی بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور سیسا پلائی دیوار کی طرح اپنی ٹیم کو فتح دلا کر ناقابل شکست لوٹے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی اپنے کئریئر  کی 81 ففٹی بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور سیسا پلائی دیوار کی طرح اپنی ٹیم کو فتح دلا کر ناقابل شکست لوٹے۔

بابر اعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے   خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈر کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔

سلہٹ اسٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا  جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کم رنز پر بڑے نقصان کے بعد بابراعظم نے ناقابلِ شکست ففٹی کی۔

بابر نے کرکٹر عظمت اللہ عمر زئی کے ساتھ 84 رن کی شراکت سے رنگ پور کو 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔

واضح رہےکہ  بنگلا دیش پریمیئر لیگ بنگلا دیش کے شہر میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا پلان سی تیار،انتخابات سے قبل بڑا سرپرائز؟