فلم پٹھان نےریلیز ہونے سے پہلے ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے

Jan 24, 2023 | 12:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم پٹھان نےریلیز ہونے سے پہلے ٹکٹوں کی فروخت کے ریکارڈ توڑ دیے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے نا صرف ہندی بلکہ جنوبی بھارت کے سنیما گھروں میں بھی بلاک بسٹر آغاز کیا ہے۔چار سال بعد شاہ رخ خان یش راج پروڈکشن کی فلم سے دوبارہ بڑے پردے پر رونما ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ریلیز کی تاریخ 25 جنوری ہے لیکن ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج پٹھان کے 20 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹ فروخت ہوجائیں گے۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، جہاں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی جو صبح 6 بجے ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامہ  آرائی ہو ئی تھی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر کے ایل راہول شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 خیال رہے کہ فلم ’’پٹھان ‘‘کو سعودی عرب میں فلمایا گیا ہے،اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون مرکز ی کردار نبھا رہی ہیں ۔