امریکی پارلیمنٹ میں مسلح داخل ہونیوالےانتہا پسند پر 5 الزام عائد

Jan 24, 2021 | 15:10:PM
امریکی پارلیمنٹ میں مسلح داخل ہونیوالےانتہا پسند پر 5 الزام عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے  اور کیپیٹل ہل کی عمارت میں بندوق کے ساتھ داخل ہونے والے دائیں بازو کے انتہا پسند پر 5 الزام عائد کر دیئے گئے۔

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر نے دھمکی دی تھی کہ اگلی بار وہ بندوقوں کے ساتھ کیپٹل عمارت میں داخل ہو گا۔کیپٹل ہل پر حملے کے وقت اوکاسیو کورٹز کا انتہاپسندوں سے  سامنا بھی ہوا تھا۔ رکن کانگریس کا کہنا تھا انہیں ایسا محسوس ہوا کہ موت سر پر آگئی ہے۔