داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی

Feb 24, 2026 | 23:07:PM
 داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پنجاب کے ضلع بھکر کی داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی ہوگیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا فرض کی راہ میں  شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور  شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی،انہوں نے زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ 

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین  ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب پولیس کا ہر جوان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مسلم ملک میں 25 سے 28 فروری تک چار روزہ تعطیلات