جاپانی کم سن بندر  پنچ کی مقبولیت؛ پنچ کے بڈی جیسے سٹفڈ بندر ساڑھے تین سو ڈالر تک بکنے لگے

Feb 24, 2026 | 22:37:PM
جاپانی کم سن بندر  پنچ کی مقبولیت؛ پنچ کے بڈی جیسے سٹفڈ بندر ساڑھے تین سو ڈالر تک بکنے لگے
کیپشن: پنچ کی اپنے سٹفڈ بڈی کے ساتھ یہ فوٹو فرانس 24 نیوز چینل کی ویڈیو سے لیا گیا سکرین شوٹ ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جاپانی بندر کی تنہائی کے ساتھی سٹفڈ  جانور  آئیکیا پلشی آن لائن ویب سائٹ پر بے تحاشا مہنگےفروخت ہو رہی ہیں بلکہ ویب سائٹ کے سٹاک مین موجود تمام سٹفڈ جاور بک چکے ہیں۔  اس سستے کھلونے کی قیمت چند دنوں میں بڑھ کر کہیں سے کہیں پہنچ گئی۔  نیا پلش تو  20  ڈالر کا فروخت ہوا لیکن بہت مشہور ہونے کے بعد اب ای بے جیسی پرانا سامان بیچنے والی ویب سائتس پر اس کے اچھی حالت والے پیس  350 ڈالر تک قیمت میں خروخت ہو رہے ہیں۔  

جاپانی کے شہر اچی کاوا کے زو میں بندروں کی کمیونٹی میں تنہا رہ جانے والے کم سن بندر کو زو کے اہلکاروں نےاس بچے کی  تنہائی کم کرنے کے لئے  ایک سٹفڈ بندر لا کر دیا، اس بندر کے ساتھ  کم سن بندر پنچ کی تصویریں اور ویڈیوز جب سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آئیں تو  دیکھنے والوں میں ہمدردی کی لہر دوڑ گئی۔ اس بندر بچے کی زندگی میں تنہائی کے عنصر نے سوشل پلیٹ فامرز پر دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا اور کچھ ہی دنوں میں پنچ ایک سوشل سلیبرٹی جیسا مشہور ہو گیا۔ 

اب یہ صورتحال ہے کہ پنچ کے بڈی پلشی جیسے سٹفڈ  بندر  کا  Ikea ویب سائٹ پر تمام سٹاک فروخت ہو چکا ہے۔ ای بے اور دوسری آن لائن مارکیت ویب سائٹوں پر تمام سٹفڈ جانور کچھ  مہنگے ہو گئے ہیں۔


ایک جائزہ کے مطابق کم سن جاپانی بندر پنچ کی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے سٹفڈ stuffed جانور  اب زیادہ بکنے لگے ہیں۔
پنچ 26 جولائی 2025 کو پیدا ہوا تھا لیکن اسے چڑیا گھر والوں نے ہاتھ سے پالا تھا کیونکہ اس وقت اس کی والدہ نے اسے چھوڑ دیا تھا۔ اچی کاوا  زو کے ایکسپرٹس نے کچھ پال پوس کر پنچ کو  اس مہینے کے شروع میں اسے اس کی فیملی کے بندروں کے گروپ میں دوبارہ متعارف کرایاتھا۔ جیسا کہ جانوروں کے رویے کی ماہر کارلا لیچفیلڈ نے حال ہی میں آسٹریلیا کی ABC نیوز کو بتایا کہ انتہائی چھوٹی عمر میں بندر کے بچے  عام طور پر پٹھوں کی طاقت بڑھانے اور ہر قسم کی سماجی مہارتیں سیکھنے کے لیے اپنی ماؤں سے چمٹے رہتے ہیں۔ پنچ اس عمل سے محروم رہا لیکن اس کو سٹفڈ ماں میسر تھی وہ اس سے چمٹ کر ادھر ادھر تو نہیں گھوم سکتا تھا البتہ اس نے سٹفڈ ماں کو ماں کی ماں کی طرح ٹریٹ کرنا شروع کر دیا اور ماں کو اپنے ساتھ لئے گھومنے لگا۔

یہ بھی پڑھیئے:  تنہا بندر پنچ کی ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت زو انتظامیہ نے معذرت کے ساتھ پیشکش ٹھکرا دی

 اچی کاوا سٹی  کے چڑیا گھر میں پنچ نامی بچہ اپنی تنہائی کی کچھ دل دہلا دینے والی ویڈیوز کی وجہ سے وائرل ہوا۔ اس چھوٹے بندر بوائے  کو اس کی ماں نے پیدائش کے فوراً بعد چھوڑ دیا تھا ، پہلے ایکسپرٹ اہلکاروں نے اس کی ویکھ بھال کی، اب وہ ایک سٹفڈ  جانور کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔  Ikea سٹفڈ  جانور بنیادی طور پر ایک متبادل ماں ہے جسے چڑیا گھر والوں نے اپنے کم سن بندر کو لا کر دیا تھا۔ کم سن بندر نے واقعی اس سٹفڈ بندر سے دل لگا لیا اور اب وہ ہر وقت اسے ساتھ لئے گھومتا دکھائی دیتا ہے۔

اب صورتحال یہ ہے کہ  بند پنچ کو پسند کرنے والے اس جیسا ہی Ikea سے ملتا جلتا سٹفڈ بندر خرید کر اسے اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سٹفڈ بندر کی مانگ بے تحاشا بڑھ گئی ہے اور اس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

جاپان ٹائمز کے مطابق، چڑیا گھر والوں نے ابتدائی طور پر اورنگوٹان (بن مانس جیسا بندر) کا بندوبست کرنے سے پہلے پنچ  کے لئے رولڈ تولیے اور دیگر سٹفڈ جانوروں کو دینے کا تجربہ کیا تھا۔

سوشل پلیت فارمز پر پنچ کی وائرل ویڈیوز نے Ikea ویب سائٹ پر Djungelskog orangutan میں زبردست دلچسپی کا آغاز کیا، جو اب بھی $20 میں  بھی نہی

ن مل رہا کیونکہ اس کے تمام پیس بک چکے ہیں۔ 

Caption اچی کاوا زو کے اہلکاروں نے بتایا کہ پنچ کی پیدائش گرمی کی شدید لہر کے دوران ہوئی تھی، شاید شدید گرمی کی وجہ سے ہی اس کی والدہ نے اسے خود سے الگ کر کے چھوڑ دیا تھا۔ 


اگر آپ  پنچ والا ہی اورنگوٹان تلاش کرنا چاہتے ہین تو  آپ کو  "ای بے" e bay  جیسی ری سیلر سائٹس پر  قسمت آزمانی ہوگی، جہاں وہ اس تحریر کے وقت  355  ڈالر تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جنہیں آپ کم قیمت  میں حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ  پنچ والے کھلونے  کا چھوٹا ورژن حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ پنچ والے بندر کی  پیمائش تقریباً 26 انچ ہے لیکن ایک چھوٹا 8 انچ کا ماڈل بھی ہے جو اسی طرح  کا دکھائی دیتا ہے۔ وہ چھوٹا بھی Ikea کی ویب سائٹ پر فروخت ہو گیا ہے اور اب صرف ری سیلنگ ویب سائٹس پر ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  تنہا بندر پنچ کی ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت زو انتظامیہ نے معذرت کے ساتھ پیشکش ٹھکرا دی