وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ترکمانستان کےسفیر سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
سردار اویس احمد خان لغاری اور ترکمانستان کے سفیر کے درمیان توانائی تعاون پر گفتگو ہوئی ،ملاقات میں پاکستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان علاقائی روابط مضبوط بنانے پر بات کی گئی،وفاقی وزیر توانائی نے علاقائی رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ماہِ رمضان پر ترکمانستان کی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
ملاقات میں سرحد پار توانائی منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پر بات چیت کی گئی،توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر دونوں فریقین کا تبادلۂ خیال کیا گیا۔
متعلقہ معلومات کے تبادلے اور پائیدار ترقی پر ملاقات میں غورکیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی تعاون آگے بڑھانے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کافائر فائٹنگ کیلئے ڈرون خرید نے کا فیصلہ