سپر ایٹ میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Feb 24, 2026 | 18:06:PM
سپر ایٹ میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: ہیری بروک نے آج پالے کیلے سٹیڈیم میں پاکستان کی جیت کو شکست مین بدل دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ راؤنڈ  میں انگلینڈ نے سری لنکا کے بعد  پاکستان کو بھی شکست دے کر  4 پوائنٹس کے ساتھ  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 164رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 20 ویں اوور کی پہلی بال پر  166 رنز بنا کر پاکستان کو  2 وکتوں سے ہرا دیا۔  ہیری بروک نے آج سینچری کر کے انگلینڈ کو پاکستان سے شکست کھانے سے بچایا۔ وہی آج پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔ 

وکٹ شاہین پر عاشق رہی

 آج شام پالے کیلے کی وکٹ شاہین پر عاشق رہی، انگلینڈ کی پہلی تین وکٹیں شاہین نے لیں شاہین کی بالز پر دو مرتبہ عثمان نے کیچ پکڑے، ایک مرتبہ کیچ صاحبزادہ کے ہاتھوں میں پڑا۔  پہلے اوور میں  اوپنر فِل سالٹ، تیسرے اوور میں جوز بٹلر، پانچویں اوور میں جیکب بیتھل شاہین کا نوالہ بنے۔ اور  17 ویں اوور میں ہیری بروک کی بہت بھاری وکٹ بھی شاہین ہی کو ملی۔  ہیری بروک کو شاہین نے کلین بولڈ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کا خلاصہ

پاکستان پہلے بیٹنگ کر  کے  20 اوورز میں 164 رنز بنائے اور ان کی 9 وکٹیں خرچ ہوئیں۔ پاکستان یبیٹرز دباؤ میں کھیلے، صرف 3 چھکے مار پائے اور  14 چوکے مار سکے۔ صاحبزادہ فرحان  63, بابر اعظم  25, فخر زمان  25, شاداب  23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کے بیٹرز نے  165 رنز کے ٹارگٹ کا تعاقب آغاز کیا تو شاہین نے پہلی ہی بال پر اوپنر فِل سالٹ کو  عثمان کے کیچ آؤٹ کروا دیا۔

پہلے اوور میں انگلش ٹیم 3 رنز بنا سکی۔

دوسرے اوور میں انگلینڈ کا مجموعہ  14 ہو گیا۔

تیسرا اوور شاہن کو ملا تو اس نے جوز بٹلر کا کیچ عثمان خان کے ہاتھوں میں پہنچا دیا۔ تین اوورز کے خاتمے پر انگلینڈ کا سکور  18 ہے اور اس  کے 2 اعلیٰ بیٹ ٹوٹ چکے تھے۔ 

چوتھا اوور صائم  ایوب نے کیا، صائم کو  جیکب بیٹھل اور ہیری بروک سے دو  چوکے پڑے۔

پانچواں اوور شاہین کو ملا تو اپنے اس تیسرے اوور میں شاہین نے تیسرے انگلش چوزے کو پنجوں مین دبوچ لیا۔ اس مرتبہ ان کا شکار جیکب بیٹھل بنے، بیٹھل نے  10 گیندوں سے  8 رنز بنائے۔

انگلینڈ کا پاور پلے

پاور پلے کے  6 اوورز مین انگلینڈ نے  53 رنز بنائے اور ان کی تین وکٹیں ضائع ہو چکی تھیں۔

پاور پلے میں  پاکستان دو وکٹیں ضائع کر کے   46 رنز ہی بنا پایا تھا۔  

پاور پلے کے بعد 

پاکستانی باؤلرز نے انگلش بیٹرز پر بہت دباؤ رکھا، ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہین لیکن ایک اینڈ پر ہیری بروک  مسلسل سکور کرتے  رہے۔

 آخری اوورز میں انگلش بیٹرز کے پاور سٹروکس کو روکنے میں فیلڈرز نے کمزوری دکگائی، کچھ کیچ بھی چھوٹے۔

تب بھی پاکستان نے آخری بیسویں اوور تک مقابلہ کیا لیکن ہیری بروک کے آگے  گرین شرٹس کی ایک نہ چلی اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

17وایں اوور جان لیوا ثابت ہوا

17 ویں اوور میں  وِل جیکس نے شاہین آفریدی کو  پہلی بال پر ڈب، اس کے بعد ایک چوکا مارا،  پھر  ایک سنگل ہوئی اور ہیری بروک نے سامنے آ کر شاہین کو ایک چھکا اور پھر ایک اور چوکا مار کر اپنی سینچری مکمل کی، اس کے فوراً بعد والی بال سے شاہین نے انہیں کلین بولڈ کر دیا لیکن تب تک انگلینڈ کا مجموعہ  155 رنز ہو چکا تھا اور میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔  اس 17 ویں اوور میں بروک نے    10 رنز کئے اور جیکس نے 7رنز بڑھائے۔

اس کے بعد  انگلینڈ کو  18 گیندوں سے  9 رنز درکار تھے۔ اس کے باوجود باؤلرز نے سٹرگل بند نہیں کی۔ 

ہیری کے بعد  18 ویں اوور میں  سلمان مرزا نے  4 ڈوٹ بالز کین لیکن دو وائیڈ بالز اور ایک ڈبل کے ساتھ ایک سنگل نے  انگلینڈ کو جیت سے کچھ اور قریب کر دیا۔ 

19 ویں اوور میں نواز نے وِل جیکس اور جیمی اورٹن کی دو وکٹیں تو نکال دیں۔  دو ڈوٹ بالز کیں، دو سنگل دیں لیکن تب بھی انگلینڈ کو  جیت کے لئے آخری اوور میں  3 رنز ہی بنانا تھے۔ دو رنز بنا کر میچ ٹائی ہو سکتا تھا۔ 

دیتھ اوور سلمان مرزا کو ملا، ان کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے چوکا مار کر میچ تمام کر دیا۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کے اوپنڑز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے  کھیل کا آغاز کیا ۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے پہلا اوور کیا۔ 

میچ میں پہلا چوکا صائم ایوب نے مارا۔

پاکستان نے پہلے اوور میں 5رنز بنائے۔ 

دوسری اوور کی پہلی بال پر صاحبزادہ فرحان نے پہلا چوکا مار کر سکور بک میں  اپنا اکاؤنٹ شروع کیا۔

دوسرے اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 14 رنز ہو گیا۔

تیسرے اوور کی پہلی بال پر جوفرا آرچر کو انچا شاٹ مار کر صائم ایوب کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

صائم ایوب نے اس اہم میچ میں  6  گیندوں سے 7 رنز بنائے۔

صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے   2 چوکے مارے۔

چوتھے اوور میں کیپٹن سلمان علی آغا نے لیام ڈوسن کی پہلی بال پر چوکا مارا۔   دوسری بال ڈوٹ رہی اور تیسری بال پر آگا اونچا شاٹ کھیل کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

کیپٹن کی وکٹ گری تو پاکستان کا مجموعہ  27 رنز تھا۔  آغا نے  6 گیندوں سے 5 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے اپنا پہلا چوکا پانچوین اوور کی  پانچویں بال پر مارا اور چھٹی بال پر بابر نے ایک اور چوکا مار دیا۔

پانچ اوورز ختم ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ   40 رنز تھا۔

پاور پلے کے آخری اوور میں  صاحبزادہ فرحان نے لیام ڈوسن کی پہلی 2  گیندیں ڈوٹ کھیلیں۔  تیسری بال پر وہ چوکا لگانے میں کامیاب ہو گئے۔ چوتھی بال ڈوٹ رہی۔ پانچویں بال پر  دو رنز بنے، آخری بال پھر ڈوٹ رہی

پاور پلے میں  پاکستان دو وکٹیں ضائع کر کے   46 رنز ہی بنا پایا۔ پاور پلے کے خاتمہ پر صاحبزادہ فرحان کے   17  گیندوں سے 23 رنز اور بابر اعظم کے 6 گیندوں سے  10 رنز تھے۔

پاور پلے میں فرحان نے  4 چوکے مارے اور بابر نے  2 چوکے مارے۔

دس اوورز کے اختتام پر پاکستان کے صرف  70 رنز بن سکے۔ سری لنکا کے ساتھ میچ میں انگلینڈ نے لنکا کے بیٹرز کو  12 اوورز مین  69 رنز بنانے کی اجازت دی تھی۔ پاکستان کا حال سری لنکا سے قدرے بہتر رہا۔

 گرین شرٹس کی تیسری وکٹ  11 ویں اوور میں گری جب بابر اعظم  جیمز اوور ٹن کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔   تب پاکستان کا مجموعہ 73 رنز تھا۔  

12 اوورز کے خاتمہ پر پاکستان کے  84رنز  ہو گئے۔ اس اوور میں فخر زمان نے دو چوکے مارے۔

تیرھوں اوور میں فخر نے 4 بالز ڈوٹ کھیلیں، ایک سنگل لی، آخری بال پر صاحبزادہ چوکا لگانے میں کامیاب ہو گئے اور پاکستان کا مجموعہ 91رنز ہو گیا۔

 پاکستان کی چوتھی وکٹ 16 ویں اوور میں گری جب صاحبزادہ فرحان  جیمز اوور ٹن کی بال پر بظاہر بیٹ سے سنِک ہوتی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ یہ ایل بی ڈبلیو ری ویو میں دیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان نے آج  63 رنز بنائے۔  انہوں نے  7 چوکے اور دو چھکے مارے

صاحبزادہ فرحان اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹ ہیں۔ آج کے  63 رنز کے بعد ان کا مجموعہ   283 رنز ہو گیا ۔

 پاکستان کی  پانچویں وکٹ فخر زمان کی گری جو  17 ویں اوور میں اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعہ  132 رنز تھا۔  اسی اوور میں عثمان خان نے عادل رشید کو چھکا مارا اور مجموعہ  140 رنز کر دیا۔

18 واں اوور  لیام ڈوسن نے کیا۔ اس اوور میں  پاکستان کے عثمان خان اور محمد نواز آؤٹ ہوئے۔ 

اس اوور میں شاداب نے پہلی بال پرڈوسن کو چوکا مارا، دوسری بال وائیڈ ہوئی، تیسری بال پر شاداب نے سنگل لی۔ اس کے بعد عثمان اور نواز ڈوسن کا سامنا نہ کر سکے۔ عثما کیچ آؤٹ ہوئے ور نواز ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 

19 ویں اوور میں  جوفرا آرچر نے شاہین آفریدی کو آؤٹ کیا۔ اس اوور میں صرف ایک چوکا آخری بال پر لگا جو شاداب نے لگایا۔

 20 ویں اوور میں شاداب نے  انگلینڈ کے  سیم کورن  کی دو بالز پر ڈبل رنز بنائے،  پانچوین بال پر چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے اور آخری بال پر اونچا شاٹ کھیل کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے  20 اوورز میں 164 رنز بنائے اور ان کی 9 وکٹیں خرچ ہوئیں۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

انگلینڈ کے سب سے کامیاب باؤلر لیام ڈسن ہیں۔ 

ڈسن نے  4  اووروں میں 24 رنز دے کر  3 وکٹیں لیں۔

پاکستان کی سینچری، فرحان کی ففٹی، میچ کا پہلا چھکا

14 ویں اوور میں فخر نے وِل جیکس کو میچ کا پہلا چھکا مارا اور دوسری بال پر ایک اور چھکا مار دیا۔ اس اوور مین فرحان کی ففٹی مکمل ہوئی۔ انہوں نے  37 بالز سے  50 رنز کئے۔

پاکستان کے  اس اوور میں سو رنز مکمل ہوئے اور اوور  107 رنز پر تمام ہوا۔ 

 ٹاس  سلمان علی آغا نے جیتا

ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیت لیا۔

پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغانے ٹاس جیت کر العان کیا کہ گرین شرٹس پہلے بیٹنگ   کریں گے۔

 پالے کیلے سٹیڈیم  میں ہو رہے اس میچ سے پہلے  انگلینڈ کے دو پوائنٹ ہیں جو اس نے سری لنکا سے میچ جیت کر حاصل کئے۔

پاکستان  کا سپر ایٹ راؤند میں ایک میچ  نیوزی لینڈ کے ساتھ منسوخ ہو جانے کے سبب صرف ایک پوائنٹ ہے۔ 

پلئینگ الیون میں اہم تبدیلی؛ فہیم کی جگہ شاہین

انگلینڈ کے ساتھ  میچ میں پاکستان  کی پلئینگ الیون سائیڈ  میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔آج فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری اننگز میں ڈیو پرڑنے کا امکان

آج سری لنکا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے  بالاگولا شہر کے لئے جو ویدر فورکاسٹ کی اس کے مطابق آج ساری رات بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں البتہ  رات کچھ ڈھلنے کے بعد  ڈیو پڑنے کا امکان ہے۔ اس وقت پالے کیلے سٹیڈیم میں  پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کی دوسری انگگز چل رہی ہو گی۔

پالے کیلے سٹیڈیم میں پاکستان طویل عرصہ کے بعد ٹی ٹوینٹی میچ کھیل رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: بالاگولا میں پاکستان انگلینڈ میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟  سری لنکا میٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ