بی آئی ایس پی :خواتین مفت سِم کیسے حاصل کریں؟

Feb 24, 2026 | 13:05:PM
بی آئی ایس پی :خواتین مفت سِم کیسے حاصل کریں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین کو با اختیار بنانے کے حکومتی پروگرام بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو مفت سِم فراہم کی جا رہی ہیں۔

خواتین کو با اختیار کیے جانے اور انہیں مالی مدد فراہم کرنے کے سرکاری پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت سِم فراہم کی جا رہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ خواتین مفت سِم حاصل کرنے اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے کسی بھی قریبی بی آئی ایس پی کے دفتر یا کیمپ سائٹس پر تشریف لائیں۔

پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو ہی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت سِم فراہم کی جائے گی اور اسی سم پر بی آئی ایس پی سوشل پروٹیکشن والٹ کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ریٹ اچانک گر پڑے۔۔!موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی

مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور مالی امداد اسی والٹ کے ذریعہ منتقل ہوں گے۔

تاہم فراہم کی جانے والی سم صرف ایک عام سم نہیں بلکہ خواتین کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے اور اس کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔