افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعوے بےنقاب، پکتیکا میں سابق پولیس کمانڈر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی عروج پر، سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان طالبان نے سابق پولیس کمانڈر کو اس کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چار سالہ جلاوطنی کے بعد سابق پولیس کمانڈر رمضان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے وطن لوٹاتھا، سول سوسائٹی نے افغان طالبان رجیم کے نام نہاد عام معافی کے دعووں کو دھوکہ قرار دے دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان پہلے بھی سابق پولیس افسران کی قبروں کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی معاونت برائے افغانستان مشن(یوناما)کے مطابق گذشتہ سال کے آخری3 مہینوں میں 14 سابق سکیورٹی اہلکار افغان طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:خالصتان نیشنل آرمی کی نئی دہلی اسمبلی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی،سکیورٹی افسران کی دوڑیں
ماہرین نے کہا کہ طالبان رجیم سابق سیکیورٹی اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خوف اور دہشت کے ذریعے جابرانہ اقتدار برقرار رکھا جا سکے۔