چیف جسٹس یحیی آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ ۔ چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی۔جیل اصلاحات اور جوڈیشل افسران کی تربیت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ کیا ، چیف جسٹس کا یہ دورہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے بھی ملاقات کی اور جیل اصلاحات اور جوڈیشل افسران کی تربیت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
یہ بی پڑھیں:کراچی،2 مزدور کام کرتے ہوئےنالے میں گر کرجاں بحق