خاتون ٹیچر کا سکول کے بچوں کے ساتھ رقص،ویڈیو وائرل

Feb 24, 2023 | 13:05:PM
خاتون ٹیچر کا سکول کے بچوں کے ساتھ رقص،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں خاتون سکول ٹیچر کا بچوں کے ساتھ مشہور بھارتی گانوں  پر رقص سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خاتون اسکول ٹیچر کا نام انوشکا چوہدری ہے جو کہ اسکول میں کلاس روم کے اندر بچوں کے ساتھ مشہور بھارتی گانوں  پر رقص کرتی ہوئی سوشل میڈیا پر نظر آ رہی ہیں۔

بچوں کے جوش و جذبے  سے بھرپور ڈانس اسٹیپ لا جواب ہیں جن کو دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہ سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ خاتون استاد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ صارفین کے مطابق وہ بچوں کا مستقبل خراب کر رہیں ہیں۔ 

مزید پڑھیں: زبان سے پینٹنگ بنانے والے پینٹر کی سوشل میڈیا پر دھوم 

اسکول میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ انوشکا کنٹینٹ کریٹر بھی ہیں اور اکثر کریٹو ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے مشہور بھوجپوری گانے ’ کاکر ہی بھیا کاکر یہے ‘اور بالی ووڈ کے مشہور گانے ، یوکے والا ٹھومکا، کا انتخاب کیا ہے جسے صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔

 انوشکا کی ان ویڈیوز کو اب تک لاکھوں ویوز، لائکس، کمنٹس اور شیئرز مل چکے ہیں۔