سرگودھا: معمولی رنجش پر 3 افراد قتل

Feb 24, 2023 | 10:16:AM
سرگودھا: معمولی رنجش پر 3 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نعیم خان) سرگودھا کے تھانہ ساہی وال کی حدود محلہ حسین آباد میں تہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے ۔

جہاں معمولی رنجش پر فائرنگ سے وکیل کے بھائی اور والدہ سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ مقتولین میں ظفر اقبال ایڈووکیٹ کا بھائی والدہ اور بہنوئی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو مار دیا

واقعے کے بعد قاتل اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او سرگودھا نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں۔