دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو مار دیا

Feb 24, 2023 | 00:57:AM
دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو مار دیا
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان کے علاقے شیر شاہ روڈ پر دوران واردات دکاندار کی بہادری،دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 ڈاکو نجی کارپوریشن  کی دکان میں داخل ہوئے ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، دکاندار کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک  جبکہ تین ڈاکو فرار ہو گئے، اطلاع ملنےپر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، مظفر آباد پولیس نے  ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے،دکان پر ڈکیتی کی پہلے بھی واردات ہو چکی ہے۔