طلبا کے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ 

Feb 24, 2022 | 21:49:PM
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن، دوسری تا پانچویں، بچوں کے امتحان، بڑافیصلہ
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت کے بچوں کا امتحان لینے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دوسری تا پانچویں جماعت تک کا امتحان دو زبانوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری تا پانچویں جماعت تک کے بچوں کو انگریزی اور اردو زبان میں پرچہ حل کرنے کی اجازت ہوگی۔
 اس ضمن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے امتحانی شیڈول جاری کر دیا،پیف حکام نے منسلک سکولوں کے طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا اعلان کر دیا ہے،ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان دس مارچ سے ہوگا۔
سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا ،دوسری جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک 25 فیصد طلبا کا امتحان لیا جائے گا،،پیف کے تحت سکولوں کے امتحان 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں کو آگ لگ گئی