بلی کو پکڑنے کی کوشش ڈاکٹر کو مہنگی پڑ گئی،ویڈیو وائرل

Feb 24, 2022 | 11:16:AM
بلی پکڑنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: بلی پکڑنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پالتو بلی کو اس کا مالک کسی بیماری کے سبب ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گیا لیکن بلی کو پکڑنے کی کوشش ڈاکٹر کے گلے پڑ گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر نے جیسے ہی بلی کو پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی تو بلی نے اسے پنجا مارا جس سے اس کے ہاتھ پر زخم پڑ گیا۔

ڈاکٹر نے بھی ہار نہیں مانی اور بلی کو پکڑنے کے جتن کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کمرے میں ادھر سے ادھر بھاگتی پھر رہی ہیں لیکن وہ کمرہ بند ہونے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکی،ڈاکٹر سمیت کمرے میں موجود تینوں افراد کپڑے کی مدد سے بلی کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بعدازاں وہ بلی کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    شہری کی کھلی کچہری میں انوکھی فرمائش۔کوئی بھی اپنی ہنسی نہ روک سکا