سینئر پاکستانی اداکارکا پرفارمنس کے دوران انتقال

Feb 24, 2021 | 23:13:PM
سینئر پاکستانی اداکارکا پرفارمنس کے دوران انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف پاکستانی سٹیج اداکار شہزاد زیدی پرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر سٹیج اداکار شہزاد زیدی ایک شو میں پرفارم کررہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہوئی۔طبیعت خرابی کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی مگر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ شہزاد زیدی کو پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ شہزاد زیدی کا شمار فیصل آباد کے سینئر اور معروف اداکاروں میں ہوتا تھا۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے سینئر اداکار کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کیلئے دعا کی۔