ڈھاکہ ؛دستی بم دھماکے میں سابق طالب علم رہنما جاں بحق

Dec 24, 2025 | 20:45:PM
ڈھاکہ ؛دستی بم دھماکے میں سابق طالب علم رہنما جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیلم رضا)دارالحکومت ڈھاکہ کے موض بازار میں مکتیجودھا سنٹرل کمانڈ کونسل کی عمارت کے سامنے فلائی اوور سے پھینکے گئے ایک دستی بم کے دھماکے میں صیام نامی(21سال)نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بدھ کی شام تقریباً 7:30 بجے موض بازار فلائی اوور سے پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، ڈھاکہ پولیس نے اس معاملے کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فلائی اوور سے طاقتور دستی بم کس نے پھینکا،خیال کیا جاتا ہے کہ ہینڈ بم براہ راست اس شخص کے سر پر گرا، وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 پولیس، ڈی بی پولیس اور بنگلہ دیشی فوج جائے وقوعہ پر موجود ہے، بم ڈسپوزل یونٹ نے پہلے ہی طاقتور دستی بم کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ لاش کو برآمد کرکے ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
مقتول سابق طالب علم رہنما صیام کا گھر بنگلہ دیش کے ضلع کھلنا کے دولت پور تھانے کے علاقے میں ہواقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، غیر ملکی خاتون نے چھت سے چھلانگ لگادی