لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِنایاب)لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کار و جیپ کا ٹول ٹیکس 60 سے بڑھا کر 70 روپے کردیا گیا،ہائی ایس ، ویگن ، منی بس اور کوسٹر کا ٹول ٹیکس 140 روپے کردیا گیا۔
بسوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کرکے 350 روپے کردیا گیا،ٹو اور تھری ایکسل تک لوڈر ، پک اپ ، ڈمپرز کو ٹول بڑھا کر 420 روپے کردیا گیا جبکہ تھری ایکسل سے زائد لوڈر ، ٹرک اور ٹریلر کا ٹول ٹیکس 700 روپے کردیا گیا۔
رنگ روڈ اتھارٹی نے نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق فوری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نےسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی